آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی ٹیم میں واپسی

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

31 سالہ گرینڈ ہوم اپنے والد کے انتقال کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز نہیں کھیل سکے تھے لیکن جارج ورکر کے زخمی ہونے پر انہیں اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔

گرینڈہوم کو 12 ایک روزہ میچز میں کیویز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے 35.66 کی اوسط سے 214 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 8 وکٹیں بھی حاصل کی ہوئی ہیں۔

اعلان کردہ اسکواڈ کپتان کین ولیمسن، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگیوسن، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، کولن منرو، ہنری نکولس، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور روس ٹیلر پر مشتمل ہے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ 13 جنوری کو ڈیونیڈن میں کھیلا جائے گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

error: Content is protected !!