آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 13 جنوری سے

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ہفتہ13 جنوری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا۔ پہلے روز چار میچ کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ پاپوا نیو گنی اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، تیسرا میچ بنگلا دیش اور نمیبیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی اور چاروں گروپس میں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

 

error: Content is protected !!