سرنگا لکمل سری لنکن ٹیم کے نائب کپتان مقرر

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ کے آخر میں بنگلا دیش کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، وشوا فرننڈو، سمارا وکراما، داسن اور لاہیرو تھریمانے کو ڈراپ کر دیا گیا۔ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 31 جنوری سے ہو گا۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان دنیش چندیمل، دیمتھ کرونارتنے، اینجلو میتھیوز، دانشکا گونا تھلیکا، کوشل مینڈس، دھانن جایا ، نیروشن ڈکویلا، روشن سلوا، رنگناہیراتھ، سرنگا لکمل، دلروان پریرا، دشمانتھا چمیرا، لکشن سنداکن، آکیلا ، لاہیرو گاماگے اور لاہیرو کمارا پر مشتمل ہے۔

 

error: Content is protected !!