موجودہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن اے جے اسٹائلز کو 2017 کا سب سے بہترین ریسلر قرار دیا گیا ہے۔
پرو ریسلنگ السترڈز نامی جریدے نے اے جے اسٹائلز کو گزشتہ سال کا بہترین ریسلر قرار دیا۔
2016 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بننے والے اے جے اسٹائلز نے ڈیبیو کے بعد ہی مقبولیت کی سیڑھیاں چڑھنا شروع کردی تھیں اور 2017 بھی ان کے کیرئیر کے زبردست سال ثابت ہوا۔
مزید پڑھیں : 2016 کا بہترین ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کون رہا؟
اس عرصے میں انہوں نے دو مختلف چیمپئن شپ اپنے نام کیں اور شین میکموہن کو شکست دے کر پہلی بار ریسل مینیا میں بھی کامیابی حاصل کی۔
2017 میں انہوں نے پہلے کیون اوئنز کو شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ کو اپنے نام کیا اور پھر آخری سہ ماہی میں جندر مہل کو ہرا کر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے۔
اس جریدے نے مسلسل دوسرے سال اے جے اسٹائلز کو سال کا بہترین ریسلر قرار دیا ہے اور یہ اعزاز اب تک ڈسٹی رہوڈز، رک فلیئر، اسٹون کولڈ، جان سینا اور سی ایم پنک جیسے ریسلرز کو ہی مل سکا ہے جو لگاتار دو سال تک بہترین ریسلر قرار پائے۔
اس جریدے کے تحت ہونے والی ووٹنگ میں 38 فیصد افراد نے دو بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہنے والے ریسلر کو اس اعزاز کے منتخب کیا۔
جریدے نے سال میں سب سے زیادہ خود کو بہتر بنانے والا ریسلر جندر مہل، کم بیک کرنے والے ہارڈی بوائز، بہترین خاتون ریسلر اسوکا، سب سے زیادہ نفرت کی زد میں آنے والا ریسلر جندر مہل کو قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : رائل رمبل مقابلہ غیر متوقع ریسلر کے نام
اے جے اسٹائلز رائل رمبل میں اپنے چیمپئن شپ کا دفاع کیون اوئنز اور سمیع زین کے خلاف ہینڈی کیپ میچ میں کریں گے۔
یہ ایونٹ 28 جنوری کو ہوگا۔