بلائنڈ ورلڈ کپ: پاکستان نے سری لنکا کو 159 رنز سے شکست دیدی


عجمان ۔ پانچویں عالمی بلائنڈ ایک روزہ کرکٹ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 159 رنز سے شکست دیدی . پیر کو ایڈن گارڈن کرکٹ گراونڈ عجمان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوور میں 9وکٹ کے نقصان پر 476رنز بنائے.پاکستان کی جانب سے ثناء اﷲ نے104 اورکپتان نثارعلی 89 رنزاسکورکئے، جواب میں سری لنکا نے مقررہ 40 اوور میں 5وکٹ کے نقصان پر317رنز شکور کئے.فاتح ٹیم کی طرف سے اسرار الحسن نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

 

error: Content is protected !!