کراچی:سابق ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر کرپشن کے الزامات کی بارش کر دی، کہتے ہیں کہ آئی سی سی سے ملنے والا فنڈ کہاں جاتا ہے؟ پاکستان کرکٹ میں کچھ خرچ نہیں کیا جاتا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں کیا کیا ہو رہا ہے؟ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے کرکٹ کی بہتری کے لئے ملنے والا فنڈ کہاں جاتا ہے؟ سابق ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ فاسٹ بولر نے پی سی بی پر کرپشن کے الزامات لگا دئیے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سوال اٹھایا کہ آئی سی سی ملنے والے 6 ارب روپے کہاں خرچ کیے گئے؟ میٹنگ کہیں اور ہوتی ہیں اور بل فائیو سٹارز ہوٹلز کا بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بورڈ افسران نے کئی ایکٹر زمینیں لے لیں، 10 روپے فٹ والا رسا 200 روپے لکھا جاتا ہے۔ شبیر احمد کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے تو تحقیقات شروع کر دیں ہیں، ایف آئی اے بھی اپنا کام کرے۔