ورلڈ کپ کرکٹ کوالیفائنگ رائونڈ کا شیڈول جاری

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، میگا ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 4 مارچ سے زمبابوے میں کھیلا جائےگا۔گروپ اے میں ویسٹ انڈیز، پاپوانیو گنی، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور آئی سی سی لیگ کی چیمپئن ٹیم شامل ہیں، گروپ بی میں میزبان زمبابوے، افغانستان، ہانگ کانگ، سکاٹ لینڈ اور آئی سی سی لیگ کی رنرز اپ ٹیمیں شامل ہیں۔زمبابوے میں 4 سے 12 مارچ تک گروپ میچز کھیلے جائیں گے، 15 مارچ سے 23 مارچ تک ورلڈ کپ کوالیفائنگ کا سپر سکس راؤنڈ ہو گا جبکہ فائنل 25 مارچ کو شیڈول ہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ کی ٹاپ 2 ٹیمیں ورلڈ کپ 2019 کھیل سکیں گی۔

 

error: Content is protected !!