سرفراز مایوس،شکست کا ملبہ بیٹنگ پر ڈال دیا

سرفراز احمد نے ایک بار پھر شکست کا سارا ملبہ بیٹنگ پر ڈال دیا ، انتہائی مایوس نظر آئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سریز خراب بیٹنگ کی وجہ سے ہارے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سریز بہت مشکل تھی۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ کھیل کے دوران ٹیم کو جیتنے کے کئی موقع ملے لیکن ٹیم نے فائدہ نہیں اٹھا یا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچواں ون ڈے میچ بھی ہرا کر سریز وائٹ واش کی ،اس دوران اوپر آنے والے بلے بازوں پرفارمنس متاثر کن نہ رہی اور تقریباً تمام میچوں میں نیوزی لینڈ کو پہلے اوورز میں ہی وکٹیں ملتی رہیں جس سے باقی ٹیم پر دبا و بڑھا اور پاکستان کسی میچ میں ہدف حاصل نہ کرسکا ،تمام میچوں میں کپتان سرفراز احمد کی پرفارمنس بھی قابل ذکر نہ تھی اور وہ صرف ایک ہی میچ میں نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ باقی تمام میچز انہوں نے مایوس کن پرفارمنس دی۔سرفراز احمد نے کسی میچ میں بھی اوپر آنے کی بھی کوشش نہ کی جس پر کرکٹ پنڈتوں نے خوب تنقید کی۔

error: Content is protected !!