ون ڈے کی عالمی درجہ بندی،کیوی ٹیم کی پوزیشن میں بہتری

جنوبی افریقن ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک، ایک درجہ ترقی پا کر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر آ گئیں، عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم متواتر دوسری شکست کے بعد دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی، پاکستانی ٹیم کیویز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کے باوجود چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ جمعہ کو آئی سی سی نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت جنوبی افریقن ٹیم 120 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے، بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے، انگلش ٹیم کینگروز کے خلاف مسلسل دو فتوحات کے بعد ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک روزہ سیریز میں 5-0 سے کلین سویپ کر کے ایک درجہ ترقی حاصل کی اور چوتھے نمبر پر آ گیا، آسٹریلوی ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی، پاکستانی ٹیم 96 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر برقرار ہے، بنگلہ دیشی ٹیم ساتویں، سری لنکا آٹھویں نمبر پر ہے۔

error: Content is protected !!