جنوبی افریقہ اور بھارت تیسرے ٹیسٹ کیلئے 24جنوری کو مدمقابل

جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ  24 جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔ شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چھ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ نے بھارتی سورمائوں کو پہلے ٹیسٹ میں 72 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 135 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے ۔

 

error: Content is protected !!