سید خاورشاہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی


پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ جوقضائے الٰہی سے گزشتہ دنوں وفات پاگئے تھے ان کے ایصالِ ثواب کے لئے بحریہ ٹائون کرکٹ سٹیڈیم میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل سید عارف حسن ، سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود ، چودھری کبیر احمد خان ممبر وزیر اعظم انسپکشن ٹیم ، فیڈرل منسٹر میاں ریاض حسین پیرازادہ ، ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید ، سینئر نائب صدر محمد محسن خان ، سیکرٹری جنرل شیخ مظہر احمد، پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چودھری یعقوب ، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ادریس حیدر خواجہ اور سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور نے ان کے انتقال پر ملال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے صاحبزادے سید فخر علی شاہ اور بھائی سید منظر شاہ سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔ وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سید خاورشاہ نے پاکستان میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لئے زندگی وقف کررکھی تھی۔ پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں سید خاورشاہ کانام ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا اور یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر سپورٹس اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔

error: Content is protected !!