پی ایس ایل،شارجہ کے میچوں کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے شارجہ میں ہونے والے 13 میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت اور قیمت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔شارجہ میں پی ایس ایل کے دو مرحلوں کے میچز کا انعقاد ہوگا ۔پہلا مرحلہ اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 28فروری کو ہونے والے میچ سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 13مارچ کو ہونے والے میچ سے ہوگا ۔دبئی میں ہونے والے میچز کے لئے ٹکٹس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔شارجہ میں ہونے والے ویک ڈے سنگل میچ کے لئے نارتھ سٹینڈ کی ٹکٹ بیس درہم ہوگی ۔ایسٹ اینڈ کی ٹکٹ 40درہم ،ویسٹ سٹینڈ کی ٹکٹ 70درہم اور ممبر انکلوژر کی ٹکٹ 150ہوگی ۔شارجہ ویک اینڈ سنگل میچ کی ٹکٹ نارتھ سٹینڈ کے لئے 30درہم ،ایسٹ سٹینڈ کی ٹکٹ 50درہم ،ویسٹ سٹینڈ کی ٹکٹ 90درہم اور ممبر انکلوژر کی ٹکٹ 180درہم ہوگی ۔شارجہ ویکٹ اینڈ کے ڈبل میچ کی ٹکٹ نارتھ سٹینڈ کی قیمت 40درہم ،ایسٹ سٹینڈ کی 60درہم ،ویسٹ سٹینڈ کی ٹکٹ 100درہم اور ممبرز انکلوژر کی ٹکٹ 200درہم ہوگی۔ آن لائن ٹکٹ کی خرید کے لئے ویب سائیٹhttp://www.q-tickets.com/psl2018 ہے ۔

error: Content is protected !!