شفا انٹرنیشنل ہسپتال کرکٹ ٹیم کی مسلسل دسویں جیت

شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد نے سیون سٹار الیون راولپنڈی کو چھ وکٹوں سے ہرا کر مسلسل دسویں کامیابی حاصل کی۔مارگلہ کرکٹ گرائونڈاسلام آباد میں کھیلے گئے میچ سیون سٹار کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سیون سٹار کی ٹیم نے مقررہ 30 اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر223رنزبنائے۔سیون سٹار کی طرف سے میاں نور نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 77رنزبنائے۔شفا ء انٹر نیشنل کی طرف سے عالمگیر خان نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور اسکے علاوہ کپتان شفیق اسلم اعوان اور طاہر اخترنے بالترتیب دو اور ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اسکے جواب میں شفاء انٹرنیشنل کی ٹیمنے مطلونہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔شفا ء انٹر نیشنل کی طرف سے عالمگیرخان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے41گیندوں پرایک چھکے اوربارہ چوکوں کی مدد سے78 رنزبنائے، قطب الدین قریشی نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے32گیندوں پرچار چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 62رنز بنائے اور اسکے علاوہ طاہر اختر 27اور کپتان شفیق اسلم نے 17رنز بنائے۔سیون سٹار کی طرف سے عمیر نے تین کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا۔

error: Content is protected !!