ایف اے فٹبال کپ،چیلسی نے نیو کاسل کو بآسانی شکست دیدی

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) ایف اے فٹبال کپ کے میچ میں چیلسی کی ٹیم نے نیو کاسل کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے ہرا دیا ہے۔ ایف اے کپ کے میچ میں چیلسی نےنیو کاسل کیخلاف پہلا گول 31 ویں منٹ میں کیا۔

44 ویں منٹ میں چیلسی نے ایک بار پھر شاندار گول کر کے اپنی برتری دو صفر کر دی۔ چیلسی کی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 ویں منٹ میں فری کِک پرتیسری بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ حریف ٹیم مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کر سکی۔

 

error: Content is protected !!