پاکستان کی 5رکنی اتھلیٹکس ٹیم ایشین انڈور چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے روانہ

اسلام آباد ( نواز گوہر سے) 5رکنی قومی ٹیم ایشین انڈو اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے   پیر کی صبح لاہور سے ایران کے لئے روانہ ہو گئی، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ( ر) محمد اکرم ساہی نے بتایاکہ 5 رکنی ٹیم میں نوکر حسین، محبوب علی، نوشاد بھٹی، ندیم بشیر اور تنویر عباس شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ حبیب الرحمن مینجر کوچ ہونگے، انہوں نےکہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی چیمپیئن شپ میں تین ایونٹس میں حصہ لیں گے جن میں 400 میٹر دوڑ، 4×400 ریلے اور 60 میٹر دوڑ کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نےکہا کہ 400 میٹر دوڑ میں نوکر حسین اور محبوب علی، 4×400 میٹر ریلے دوڑ میں نوکر حسین اور محبوب علی، نوشاد بھٹی، ندیم بشیر اور 60 میٹر دوڑ میں تنویر عباس حصہ لیں گے ۔ اکرم ساہی نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے اور ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ فیڈریشن کام کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کرنا ہے اور کھیل کے میدان میں تو کھلاڑیوں نے کارگردگی دکھانا ہوتی ہے ۔

error: Content is protected !!