مشکوک سرگرمیاں، عجمان اور العین آل اسٹارز کرکٹ لیگ روک دی گئی

عجمان (سپورٹس لنک رپورٹ)عجمان اور العین آل اسٹارز کرکٹ لیگ 25 سے 30 جنوری تک کھیلی جانی تھی تاہم اسے اب روک دیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لیگ میں مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، لیگ میں پاکستان کے بھی تین سے چار کھلاڑی شریک تھے۔ایمرٹس کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آل اسٹار لیگ کے منتظمین نے نہ تو ان سے لیگ کروانے کی اجازت لی اور نہ ہی آئی سی سی سے منظوری لی گئی تھی۔عجمان کرکٹ کونسل کے سیکریٹری شجاع الملک کا کہنا ہے کہ عجمان اوول نے غیر قانونی لیگ کروا کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، اس لیے اسے معطل کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

 

error: Content is protected !!