عابد علی نے اے کرکٹ میں کیا کارنامہ انجام دیا؟آپ جا ن کر حیران رہ جائینگے

راولپنڈی (نواز گوہر سے)اسلام آباد کے اوپنر عابد علی لسٹ اے کرکٹ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ، وہ ایک روزہ فارمیٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہیں، انہوں نے گزشتہ روزریجنل ون ڈے کپ میں پشاور کیخلاف126 گیندوں پر 24چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 209 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، ان سے قبل پاکستان میں لسٹ اے کرکٹ میں بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز محمد علی کو حاصل تھا جنہوں نے 2005 میں کسٹمز کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے کے خلاف 207 رنز بنائے تھے ۔ عابد علی سے قبل کامران اکمل، خالد لطیف اور محمد علی بھی ڈبل سنچری بنا چکے ہیں۔

 

error: Content is protected !!