سرفراز احمد نے اپنے اہلخانہ سمیت ایسا کام کردیا کہ تصویر دیکھ کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کر لیا. نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے واپس آنے کے بعد سرفراز احمد مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے، ان کی اہلیہ خوش بخت اور ننھے صاحبزادے عبداللہ بھی ہمراہ ہیں وہ عمرہ سے واپسی کے بعد 22 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قیادت کے فرائض انجام دیں گے. واضح رہے کہ سرفراز احمد ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، وہ حافظ قرآن ہیں اور خوش الحانی سے تلاوت کے ساتھ نعت شریف بھی پڑھتے ہیں، سادگی سے زندگی بسر کرنے والے سرفراز احمد چھٹیوں کے دوران زیادہ تر وقت گھر والوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔

error: Content is protected !!