ریجنل ون ڈے کرکٹ کپ؛ شان مسعود اور بابراعظم کی شاندار سنچریاں، اسلام آباد فائنل میں


راولپنڈی (رپورٹ،نواز گوہر) شان مسعود اور بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت اسلام آباد کی ٹیم قومی ریجنل ون ڈے کرکٹ کپ فائنل میں پہنچ گئی، اسلام آباد نے راولپنڈی کو سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دی، اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 380 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، شان مسعود 182 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ بابراعظم 136 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جواب میں راولپنڈی کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 367 رنز بنا سکی، افتخار احمد، سعود شکیل اور عمیر مسعود نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح دلانے کیلئے بھرپور فائٹ کی تاہم کامیاب نہ ہو سکے، افتخار احمد کی سنچری، سعود اور عمیر کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ون ڈے کپ کے سلسلے میں جمعہ کو کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 380 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، شان مسعود 182 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ بابراعظم 136 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، عابد علی 36 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، سعد الطاف اور یاسر علی نے ایک، ایک وکٹ لی۔جواب میں راولپنڈی ریمز کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 367 رنز تک محدود رہی، افتخار احمد، سعود شکیل اور عمیر مسعود نے ٹیم کو کامیابی دلانے کیلئے آخر دم تک بھرپور مقابلہ کیا تاہم اسلام آباد کے بائولرز نے انہیں کامیاب نہ ہونے دیا، اسطرح افتخار احمد کی 123 رنز کی دلکش اننگز، سعود شکیل کی 70 اور عمیر مسعود کی 50 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئیں، کپتان محمد حفیظ 48، نوید ملک 10، عمر امین 11، ذیشان ملک 31، کاشف بھٹی 1، یاسر علی 8 اور عطاء￿ اللہ 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، حمزہ ندیم نے 3 نعمان علی نے 2 جبکہ شہزاد اعظم اور احمد بشیر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

error: Content is protected !!