خواتین کرکٹ ،زمبابوے نے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 6وکٹوں سے مات دے دی


ہرارے(سپورٹس  لنک رپورٹ)زمبابوے خواتین کرکٹ ٹیم نے 5میچز کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے ،کپتان والڈرن 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ زمبابوے نے ہدف 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، نداریا نے شانداراننگز کھیلتے ہوئے 32 رنز بنائے اور ٹاپ سکورررہیں ، مگیری نے 31 رنز کی فتح گر اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار اداکیا۔

error: Content is protected !!