راولپنڈی کا نوجوان کرکٹرمحمد ابو بکر میچ کھیلتے جان کی بازی ھار گیا

راولپنڈی ؛( خصوصی رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے ) راولپنڈی کا نوجوان کرکٹرمحمد ابو بکر پور سرگودھا میں میچ کھیلتے ہووے جان کی بازی ھار گیا تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ہائی کورٹ آفس راولپنڈی میں بطور آفس کوآرڈینٹر خدمات سر انجام دینے والے جوان سال کرکٹر کلب کرکٹ کا میچ شاہ پور سرگودھا کے مقامی گرا ؤنڈ پر کھیل رھے تھے میچ کے دوران ایک گیند انکے سینے پر فیلڈنگ کیچ کرتے ہووے لگی اور پھر انہوں نے دوسرے اینڈ سے ابھی اوو ر کی تین گیندیں کی تھی کہ تیز بالنگ کرتے ھوےمحمد ابو بکرولد محمد اسلم شاہ گر پڑے جنکو فوری طور پر کھلاڑیوں نے طبی امداد ،پانی دیا مگر جان بر نہ ھو سکے اور جان کی بازی ھار گے ھسپتال میں بعد ازاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کرتے ھوۓ ھارٹ اٹیک سے موت کی وجہ قرار دیا چھ فٹ کا جوان سال کرکٹر ایک مضبوط کسرتی جسم کا غیر شادی شدہ نوجوان تھا جو کرکٹ سے جنون کی حد تک پیار کرتا تھا اور پاکستانی ٹیم میں جانے کا خوائش مند تھا گزشتہ روز ہائی کورٹ آفس راولپنڈی میں انکے دوستوں طالب نسیم ،زاھد انور ،اظہر ستی سے اظھار تعزیت کرنے والوں نے مرحوم نوجوان کرکٹرمحمد ابو بکر کی بلندی درجات کی دعا کرتے ھوۓ انکی خدمات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا ، شاہ پورشہر ضلع سرگودھا، پنجاب میں واقع ایک چھوٹا سا مگر تاریخی شہرہے۔ جو دریائے جہلم کے قریب واقع ہے دوران کرکٹ میچ کھلاڑی کی موت کے کئ واقعات رپورٹ ھو چکے ھیں گزشتہ سال مردان میں 14 اگست کو کلب کرکٹ میچ میں نوجوان پاکستانی کرکٹر زبیر احمد کے سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہونے کے واقعے نے کرکٹ کی دنیا میں آسٹریلیا کے فلپ ہیوز اور بھارتی کھلاڑی رمن لامبا کی یاد پھر سے تازہ کردی۔ ساتھ ہی بیٹسمینوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک بار پھر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ تازہ ترین واقعے سے قبل بھارت میں 2015 میں مقامی میچ کے دوران 20 سالہ انکیت کیسری نامی بیٹسمین کی اسی طرح ہلاکت ہوئی تھی۔ 2014 میں آسٹریلین کرکٹ کے دوران ٹیسٹ کرکٹر فلپ ہیوز کی بائونسر لگنے کے بعد موت نے دنیا کرکٹ کو ہلاکر رکھ دیا تھا۔ اس سے ایک سال قبل جنوبی افریقا میں ڈیرن رینڈل نامی بیٹسمین پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں سر پر گیند لگنے سے موت کی وادی میں چلاگیا تھا۔ 1998 میں بھارتی ٹیسٹ کرکٹر رمن لامبا ڈھاکا میں میچ کے دوران بیٹسمین کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے زوردار اسٹروک سر پر جالگنے سے جان گنوابیٹھے تھے۔
راولپنڈی،کرکٹر،ابوبکر،سرگودھا،سینے،گیند،ہائی کورٹ،کیچ،جان کی بازی

error: Content is protected !!