ورلڈ چیمپئن باکسر روئے جونزجونیئر کے کیریئر کا خاتمہ


لندن (سپورٹس ڈیسک) چار مرتبہ کے سابق امریکی ورلڈ چیمپئن باکسر روئے جونز جونیئر کے 29 سالہ کیریئر کا فتح کے ساتھ اختتام ہوگیا۔ انہوں نے آبائی شہر پینساکولا کے سوک سنٹر میں متفقہ پوائنٹس کی بدولت ہم وطن باکسر سکاٹ سگمون کو رنگ میں ڈھیر کیا۔ وہ پروفیشنل کیریئر میں ریکارڈ 66 فائٹس جیتے جبکہ نو مرتبہ انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ انہوں نے مئی 1989 میں سوک سنٹر پر ہی پہلی پروفیشنل فائٹ لڑی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف معطل یو ایف سی فائٹر اینڈرسن سلوا کیخلاف ممکنہ فائٹ پر ہی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔

error: Content is protected !!