انٹرنیشنل سوکر فٹسال کپ کا آغاز 16 فروری سے ہوگا

اسلام آباد ( نواز گوہر )انٹرنیشنل سوکر فٹسال کپ میں شرکت کے لئے نیپال کی 12 رکنی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے، انٹرنیشنل سوکر فٹسال کپ 16 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں میزبان پاکستان کی دو ٹیمیں گرین اور وائٹس سمیت برازیل، ترکی، نیپال، افغانستان کی ٹیمیں کا شامل ہیں ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گاٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 17 فروری جبکہ فائنل کے مقابلے 18 فروری کو ہونگے، برازیل، ترکی اور افغانستان کی ٹیمیں 15 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گی ٹورنامنٹ کے لیے برازیل ٹیم کی پہلی بار پاکستان آمد ہوگی۔

error: Content is protected !!