آسڑیلیا،خواجہ سرا کھلاڑیوں بارے بڑا فیصلہ سامنے آگیا


سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلوی فٹبال لیگ نے خواجہ سراؤں کو ملکی فٹبال کی خاتون لیگ میں شمولیت کی اجازت دے دی ہے۔آسٹریلوی فٹبال لیگ نے یہ فیصلہ گزشتہ اکتوبر میں خواجہ سرا ہنا مونسے کو لیگ کی ڈرافٹنگ میں روکے جانے کے بعد اٹھایاہے۔آسٹریلوی فٹبال لیگ نے فیصلہ قومی لیگ میں جنسی تنوع کی پالیسی زیر غورلاتے ہوئے اٹھایا۔ گز شتہ سال لیگ نے مونسے کو ان کی مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں سے زیادہ صحتمند ہونے کے باعث ان کی خواتین مقابلوں میں شرکت سے روک دیاتھا۔ تاہم اپنی پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے لیگ نے خواجہ سراؤں کو مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ہنامونسے نے فیصلے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔مونسے کاکہناتھا کہ میں لیگ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہوں اور اس سال اس میں شرکت کی متمنی ہوں۔

error: Content is protected !!