پاکستان کرکٹ ٹیم 2020،اور2021میں انگلینڈ کا دورہ کریگی

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پسندیدہ حریف ٹیمیں بن گئی ہیں ۔ پاکستان ٹیم 2020 اور 2021 میں بھی انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز اگلے پانچ برسو ں کے لئے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرنے والے وینیوز کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پاکستان ٹیم نے 2020 اور 2021 میں بھی انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے ۔

اس طرح پاکستان ٹیم 2016 سے 2021 تک چھ بار انگلینڈ کا دورہ کرنے والی واحد ٹیم بن جائے گی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 2016 میں مکمل سیریز کھیلی جس میں چار ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا ۔ 2017 میں پاکستان ٹیم نے انگلینڈ میں چیمپئینز ٹرافی کھیلی اور کامیابی حاصل کی ۔

اس برس مئی جون میں پاکستان ٹیم انگلینڈ میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی ۔ اگلے برس انگلینڈ میں ورلڈ کپ سے قبل باہمی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی ۔

2020 میں پاکستان ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے انگلینڈ جائے گی جبکہ 2021 میں مختصر دورانیے کی سیریز انگلینڈ میں ہی کھیلی جائے گی۔

error: Content is protected !!