چھٹی قومی ڈس ایبلڈ ٹی20- کرکٹ چیمپئن شپ کے سیمی فائنلزکل

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)چھٹی قومی ڈس ایبلڈ ٹی20- کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے کے سیمی فائنلز کل جمعہ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کا فائنل میچ کراچی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرے مرحلے میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، اسلام آباد، لاہور، پشاور، سیالکوٹ، راولپنڈی اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ پہلا مرحلہ کراچی میں کھیلا جا سکا ہے جس میں بھی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا جن میں کراچی، فیصل آباد، کوئٹہ، بہاولپور، ملتان، حیدرآباد، کوئٹہ بیلو اور سرگودھا شامل تھیں۔

error: Content is protected !!