ثقلین مشتاق بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق مایہ ناز آف اسپنر ثقلین مشتاق بھی پی ایس ایل کا حصہ بن گئے ، چیمپئن پشاور زلمی نے ثقلین مشتاق کی بطور بولنگ کنسلٹینٹ خدمات حاصل کرلیں ۔پاکستان سوپر لیگ تھری کامیلہ 22فروری سے یو اے ای مین سجے گا، ٹیمیں اور غیر ملکی کھلاڑی دبئی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے پاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلیں ہیں ، وہ بطور بولنگ کنسلٹینٹ پشاور زلمی کے ساتھ کام کریں گے ، ثقلین مشتاق کل دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے ۔

error: Content is protected !!