مونچھوں کی مچل جانسن سے مماثلت کے سوال پر وہاب ریاض کا کرار جواب

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے کھلاڑی وہاب ریاض کی مونچھیں اس وقت سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہیں اور ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں تبصرہ کرنے میں مصروف ہے. ایسے میں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض نے آسٹریلوی باﺅلر مچل جانسن سے متاثر ہو کر یہ سٹائل اپنایا ہے

لیکن خود وہاب ریاض کا اس بارے میں کیا کہنا ہے؟ جان کر آپ بھی انہیں داد دیں گےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کو اپنا ‘حوصلہ’ دکھانے کا ان کا ایک طریقہ ہے.میری خواہش ہے کہ میں اس پی ایس ایل سیریز میں ایک بار پھر وہی کارکردگی دکھاسکوں جس کیلئے وہاب ریاض بحیثیت فاسٹ بائولر جانا جاتا ہےمجھے امید ہے کہ یہ سٹائل مجھے یہ بات یاد دلاتا رہے گا کہ میں کون ہوں، مجھے اس ٹورنامنٹ میں کیا کرنا ہے اور کیسے پرفارم کرنا ہے.“

 

error: Content is protected !!