پی ایس ایل3 : کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ تھری میں کراچی کنگنز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ایونٹ کا آٹھواں میچ کھیلا جارہا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے اچھی ہے اس لئے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ایونٹ میں لاہور قلندرز نے اب تک دو میچز کھیلے اور دونوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کراچی کنگز نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔

لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم اپنی دھواں دھار بیٹنگ کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن ابتدائی دونوں میچز میں وہ کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دے پائے تاہم آج ہونے والے میچ میں سب کی نظریں ان کی بیٹنگ پر ہوں گی۔

لاہور قلندرز کے پاس فخر زمان اور عمر اکمل جیسے جارح مزاج بلے باز بھی ہیں، اسی طرح بولنگ لائن میں ان کے پاس آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر رہنے والے سنیل نارائن، یاسر شاہ اور سہیل تنویر جیسے بولر بھی ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے، کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ لاہور قلندرز کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت کھیلنے کی کوشش کریں گے اور جیت کو یقینی بنائیں گے۔

کراچی کنگز میں بابراعظم، روی بوپارا، شاہد آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، لینڈل سمنز اور این مورگن جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔

error: Content is protected !!