رومن رینز کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

نیویارک (سپورٹس لنک رپورٹ)رومن رینز ڈبلیو ڈبلیو ای کے کنگ ریسلر بننے سے بس ایک قدم دور رہ گئے ہیں اور اپریل کے بعد اس کمپنی میں ان کا ہی بول بالا ہوگا۔

جی ہاں بگ ڈاگ کی عرفیت سے مشہور رومن رینز نے ریسل مینیا 34 میں ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن بروک لیسنر سے مقابلے کا حق حاصل کرلیا ہے۔

رومن رینز نے نمبرون امیدوار کے طور پر اپنے ٹکٹ کو ایلیمنیشن چیمبر کے مین ایونٹ میں مدمقابل 6 ریسلرز کو پچھاڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایلیمنیشن کیج میں پہلی بار میچ میں سات ریسلرز نے شرکت کی تھی۔

رومن رینز کے علاوہ جان سینا، براﺅن اسٹرومین، فن بیلور، دی میز، ایلاس اور سیٹھ رولنز بروک لیسنر سے چیمپئن شپ مقابلے کا حق حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل تھے۔

ویسے تو رومن رینز نے میچ کو اپنے نام کیا مگر پورے میچ مین براﺅن اسٹرومین ہی چھائے نظر آئے جن کے سامنے دیگر ریسلرز کافی دبے دبے نظر آئے۔

براﺅن اسٹرومین نے ریکارڈ پانچ ریسلرز کو چت کرکے میچ سے باہر کیا تاہم اختتام میں رومن رینز کے تین سپرمین پنچز اور دو اسپیئرز کے سامنے بے بس ہوگئے۔

میچ کا آغاز دی میز، فن بیلور اور سیٹھ رولنز نے کیا، جس کے بعد پہلے جان سینا، پھر رومن رینز، براﺅن اسٹرومین اور آخر میں ایلاس اپنے چیمبر سے باہر آکر مقابلے کا حصہ بنے۔

سب سے پہلے دی میز کو براﺅن اسٹرومین نے چت کیا، اس کے بعد ایلاس، پھر جان سینا، اس کے بعد فن بیلور اور سیٹھ رولنز کو باہر کیا۔

آخر میں رومن رینز اور براﺅن اسٹرومین ہی بچے تاہم رومن رینز جیتنے میں کامیاب رہے۔

میچ ہارنے کے بعد رومن رینز براﺅن اسٹرومین کے غصے کا شکار بھی بنے اور آخر میں وہ کیج کے اندر ہی بے سدھ پڑے تھے۔

ویسے اس میچ کا نتیجہ غیرمتوقع نہیں تھا بلکہ سب کو یہی توقع تھی کہ رومن رینز یہ مقابلہ جیت کر بروک لیسنر کے مدمقابل آئیں گے کیونکہ ڈبلیو ڈبلیو ای گزشتہ سال کی ریسل مینیا سے قبل ہی اس میچ کی منصوبہ بندی کرنے لگی تھی۔

اس منصوبے کے تحت ریسل مینیا 34 میں رومن رینز بروک لیسنر کو شکست دیکر ڈبلیو ڈبلیو ای میں باضابطہ طور پر جان سینا کی جگہ لے کر اپنی حکمرانی کا آغاز کریں گے۔

خیال رہے کہ رومن رینز اور بروک لیسنر ریسل مینیا 31 میں بھی ایک دوسرے کے مدمقابل آئے تھے مگر اس وقت سیٹھ رولنز نے منی ان دی بینک بریف کیس کیش کراکے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی تھی۔

error: Content is protected !!