سعودی عرب کا ڈبلیو ڈبلیو ای سے 10سال کیلئے کشتی کا معاہدہ

ریاض (سپورٹس لنک رپورٹ)سعودی عرب نےعالمی ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ڈبلیو ڈبلیو ای سے آئندہ 10 برس کے لیے کشتی کے مقابلوں کا معاہدہ کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سعودی کھیل اور اولمپکس کے سربراہ ترکی آل الشیخ اور ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سی ای او وینس مک موہن نے باضابطہ معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

معاہدے کے تحت ڈبلیو ڈبلیو ای آئندہ 10سال تک مختلف سعودی شہروں میں عالمی معیار کی ریسلنگ کا انعقاد کرے گا۔

ان مقابلوں میں مختلف کیٹیگریز کے عالمی شہرت یافتہ ریسلرز شریک ہوں گے، معاہدے کا مقصد کھیل، تفریح اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

error: Content is protected !!