اسلام آباد ( نوازگوھر ) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام اور فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپیئن شپ 5 مارچ سے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں شروع ہوگی ۔ چیمپیئن شپ کاافتتاح برازیل کے سفیر جواو پولو سبو ڈا کوسٹا کریں گے، آرگنائزنگ سیکرٹری عون عباس ہاشمی نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 25 یونیورسٹی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ انہوں نےکہا کہ چیمپیئن شپ میں دس کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن 49 کلوگرام، 53 کلوگرام، 59 کلوگرام ، 63 کلوگرام ، 69 کلوگرام ، 71 کلوگرام ، 81 کلوگرام ، 90 کلوگرام، 91 کلوگرام اور پلس 91 کلوگرام شامل ہیں ، انہوں نےکہا کہ (کل ) اتوار کو منیجرز میٹنگ ہوگی جس میں چیمپیئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ اور بعد میں کھلاڑیوں کے ویٹ کئے جائیں گے ، چیمپیئن شپ میں ایمپائرنگ کے فرائض ارشد جاوید قریشی، غلام حسین پٹنی، بشیر شجاع، عطر نذیر، محبوب قریشی اور ناصر چوہان آنجام دیں گے، چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب 8 مارچ کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد ہونگے جو چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے