لاہور قلندرز کی عمدہ بائولنگ،اسلام آباد یونائیٹڈ 121تک محدود

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپرلیگ کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز اسکور کیے اور قلندرز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے 12ویں میچ میں دفاعی چیمئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، یونائیٹڈ کی کپتانی مصباح الحق جبکہ قلندرز کی قیادت میکولم کررہے ہیں۔


اسکور کارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ

اسکور: 121/8

اوورز: 20


اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز حسین طلعت نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 رنز اسکور کیے اور ٹیم کو ہدف میں مدد فراہم کی، 20ویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 9 وکٹوں کے نقصان پر 121 تک پہنچا۔

سُمت پٹیل 9 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، یاسر شاہ نے 14ویں اوور میں دو کھلاڑیوں آصف علی اور ڈومینی کو پولین کی راہ دکھائی، پندرہ اوورز کے اختتام پر یونائیٹڈ کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز اسکور کیے۔

یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور وہ قلندرز کے ڈبیو کرنے والے باؤلر سلمان راشد کی گیند پر 4 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، دسویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 40 تک پہنچا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز لک رونچی اور صاحبزادہ فرحان نے کیا جبکہ قلندرز کے فخر زمان نے پہلا کامیاب اوور کروایا جس میں بلے باز رونچی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، بعد ازاں چوتھے اوور میں صاحبزادہ فرحان 6 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، پانچ اوورز کے اختتام پر یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 19 تک پہنچا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے اب تک تین میچ کھیلے مگر اُن میں فتح حاصل نہیں کرسکی، دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اب تک تین میچز کھیلے جن میں سے انہیں دو میں شکست کا سامنا رہا۔

پوائنٹس ٹیبل پر قلندرز کی ٹیم سب سے آخری جبکہ مصباح الیون پانچویں یعنی آخری سے پہلے نمبر پر موجود ہے، پوزیشن بہتر بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کی کوشش ہے کہ وہ میچ میں فتح حاصل کر کے پوزیشن بہتر بنائیں۔

قبل ازیں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا، ڈک ورتھ لوئس کے تحت دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

error: Content is protected !!