اٹلی کے انٹرنیشنل فٹبالر اپنے کمرے میں میچ سے قبل مردہ پائے گئے،،،انہیں کیا ہوا،سب کچھ سامنے آگیا

میلان(سپورٹس لنک رپورٹ)اٹلی کے 31 سالہ انٹرنیشنل فٹبالر ڈیوڈ استوری حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اطالوی فٹبالر ڈیوڈ استوری کلب میچز میں شرکت کے لیے ٹیم کے ہمراہ ہوٹل مقیم تھے جہاں انہیں اتوار کے روز میچ بھی کھیلنا تھاتاہم وہ ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے۔

ٹیم کے ترجمان کے مطابق ڈیوڈ استوری مقررہ وقت پر ناشتے کے لیے سب سے پہلے موجود ہوتے تھے لیکن صبح ان کے نہ آنے پر کمرے میں جاکر دیکھا گیا تو وہ مردہ حالت میں پائے گئے۔

اطالوی میڈیا کا کہنا ہے کہ 31 سالہ استوری کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے تاہم کلب ترجمان  کے مطابق ان کی موت کی وجوہات کے تعین کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

ڈیوڈ استوری فٹبال کلب فیورنٹینا کےکپتان تھے اور ان کی موت کی خبر کے بعد اتوار کو ہونے والا میچ بھی منسوخ کردیا گیا۔

آنجہانی ڈیوڈ استوری نے 2011 سے 2017 تک اٹلی کی قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

error: Content is protected !!