کوئٹہ نے ملتان کو 2 وکٹ سے ہرا دیا

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) تھری کے 17 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 153 رنز کا ہدف8وکٹ کے نقصان پر19 اعشاریہ5 اوورز میں حاصل کرلیا۔سرفراز الیون کی تیسری فتح نے ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کی 65رنز کی اننگز اور عمر گل کے پہلے ہی میچ میں 6وکٹ کی عمدہ پرفارمنس کو بھی رائیگاں کردیا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں حسن خان کے آخری اوور کے چھکے کے ساتھ روسو 27، شین واٹس26، رمیز راجہ 22،اسد شفیق20 رنز نے نمایاں کردار ادا کیا۔میچ میں ملتان سلطانز کی شکست کی وجہ خراب فیلڈنگ کے ساتھ کئی اہم کیچز کا ڈراپ کیا جانا رہا، اس سے قبل کپتان شعیب ملک کے ناقابل شکست 65،صہیب مقصود 27، سہیل تنویر 19رنز کی بدولت مقررہ 20اوورز میں 5وکٹ کے نقصان پر 152رنز بنائے ۔سرفراز الیون کی طرف سے اسد شفق اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا ، دونوں ہی کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ پر 48رنز کی شراکت قائم کی اور اس دوران کئی دلکش اسٹروکس کھیلے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 13 اوورز میں 3 وکٹ پر 89 رنز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 48 کے اسکور پر گری ، 5چوکوں لگا کر 26رنز بنانے والے شین واٹسن کو ایونٹ میں پہلا میچ کھیل رہے عمر گل نے میدان بدر کیا ۔شعیب ملک الیون کو دوسری وکٹ 54 کے اسکور پر مل گئی،4 چوکوں کی مدد سے 20رنز بنانے والے دوسرے اوپنر اسد شفیق کو بھی عمر گل نے پویلین کا راستہ دکھایا اور میچ کے لئے اپنے انتخاب کو درست ثابت کردیا۔کوئٹہ گلیڈی کی اہم وکٹ 11ویں اوور میں 62 کے اسکور پر گری ، پیٹرسن (5رنز) کو شعیب ملک نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا تو سرفراز الیون مشکلات کا شکار ہوگئی ۔ملتان سلطانز کو چوتھی وکٹ 90 کے اسکور پر ملی،رمیز راجہ جونیئر اور روسو کی 28 رنز کی شراکت عمران طاہر نے توڑی اور رمیز راجہ 22رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ،انہوں نے اس دوران 1چھکا اور 2چوکے لگائے۔کوئٹہ کی پانچویں وکٹ 114 کے اسکور پر گری ،عمر گل کی گیند پر سرفراز احمد کا مشکل کیچ شان مسعود نے پکڑا تو ایسا لگا کہ میچ ایک بار پھر ملتان کے ہاتھ میں آگیا ہے ۔شعیب ملک الیون کو چھٹی اور اہم وکٹ 27رنز بنانے والے روسو کی مل گئی ،118 کے اسکور پر کوئٹہ کی اننگز کے ٹاپ اسکورر کو عمر گل نے میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا۔

error: Content is protected !!