ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ میں آج ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔لاہور قلندرز ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے اپنے تمام 6 میچز میں ناکام رہی ہے اور ساتویں میچ میں کپتان برینڈن میکولم جیت کے لئے پرامید ہیں۔میکولم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 3 میں نتائج خراب رہے ہیں لیکن شائقین کرکٹ کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں،باقی میچوں میں اچھا کھیل پیش کریں گے اور اس سیزن کا اختتام مثبت انداز میں کرنا چاہتے ہیں۔ملتان سلطانز اب تک کامیاب ترین ٹیم ثابت ہوئی ہے جس نے اپنے 7 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور دو میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا۔

error: Content is protected !!