انڈور چیمپئن شپ، مائیکل نارمن نے عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا

لاس اینجلس(سپورٹس لنک رپورٹ)امریکی مائیکل نارمن نے گزشتہ روز44.52سیکنڈز کا عالمی انڈو ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ٹیکساس کالج سٹیشنز کی این سی اے اے انڈور چیمپئن شپ میں مردوں کی 400میٹر ریس جیت لی۔نارمن جنوبی کیرولینا کی یونیورسٹی کا طالب علم ہے اورانڈر20کی 200میٹر ریس کا عالمی چیمپئن ہے ۔انہوں نے نیشنل کالجیٹ چیمپئن شپ میں اکیم بلوم فیڈ کو جمیکن انڈور ریکارڈ کو 44.86 سیکنڈز میں عبور کرتے دیکھا جس کا 20سالہ کھلاڑی نے 44.57سیکنڈز کے سابقہ ریکارڈ کو توڑ کر جواب دیا جو کیرون کلیمنٹ نے 2005 کو ارکنساس میں قائم کیا تھا۔

error: Content is protected !!