انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ،سیمونا کی جیت،نووک کو شکست

انڈین ویلز(سپورٹس لنک رپورٹ)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر انڈین ویلز میں جاری انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگل مقابلوں میں رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے کیرولین ڈولیہائیڈ کو زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی تاہم سیڈڈ پلیئرز یلینا اوسٹاپینکو،پیٹرا کویٹووا اور کوکو وینڈے ویگھے ناکامی کے گڑھے میں جا گریں،مینز سنگل مقابلوں میں سربیا کے نووک جوکووچ کے علاوہ الیگزینڈر زویریو،ڈیگو شوارٹزمین اور لوکاس پوائیل کا بھی قصہ تمام ہو گیا۔ایونٹ کے ویمنز سنگل تھرڈ راؤنڈ میں رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے امریکہ کی کیرولین ڈولیہائیڈ کو ایک،چھ،سات،چھ اور چھ،دو سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی،ماریہ سکاری،چیانگ وانگ،پیٹرا مارٹک،امانڈا نے لاسٹ 16راؤنڈ میں قدم رکھ دیا۔ اگرچہ دوسرے راؤنڈ کے ایک میچ میں نمبر دس سیڈ جرمنی کی اینجلیک کیربر نے روس کی ایکٹرینا ماکارووا کو تین،چھ،چھ،چار اور چھ،دو سے ہرا دیا لیکن تیسرے مرحلے کے دیگر مقابلوں میں کامیابی کے بعد جاپان کی ناؤمی اوساکا، سلون سٹیفنز اور کیرولینا پلسکووا بھی لاسٹ 16 راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ اسی ٹورنامنٹ کے مینز سنگل سیکنڈ راؤنڈ میں نووک جوکووچ جاپان کے ٹارو ڈینیئل کے ہاتھوں مات کھا گئے جبکہ ڈیگو شوارٹزمین کو قبرص کے مارکوس بغداتیس نے ، لوکاس پوائیل کو بھارت کے یوکی بھامبری نے ،الیگزینڈر زویریو کو یوآؤ سوسا نے حیران کن شکست سے دوچار کردیا۔ دوسرے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں کامیابی کے بعد اسرائیل کے ڈوڈی سیلا،فرانس کے گیل مونفلس،جرمنی کے فلپ کولشرائبر،فرانس کے پائرے ہیوز ہربرٹ، امریکہ کے جیک سوک، کروشیا کے مرین سلچ، امریکہ کے سام کوئیری،ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر، سپین کے فیلیسیانو لوپیز اور سپین کے ڈیوڈ فیرر بھی تیسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر گئے ۔

error: Content is protected !!