مورگن کراچی کنگز کے کپتان مگر پاکستان آنے سے انکاری

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ) عماد وسیم کی انجری کے باعث میچ میں عدم شرکت کی وجہ سے اوئن مورگن کو ان کی جگہ کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق عماد وسیم کو ڈاکٹروں نے عماد وسیم کو ایک سے دو روز مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔عماد وسیم لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے 19ویں اوور میں سہیل خان کا کیچ لیتے ہوئے سر کے بل گرگئے تھے جس کے بعد انہیں گراؤنڈ سے اسٹریچر پر لے جایا گیا۔انگلش بلے باز نے گزشتہ روز کراچی کنگز کی اسکواڈ کو جوائن کیا تھا۔مورگن قومی کرکٹ ٹیم میں خدمات کی وجہ سے اب تک پی ایس ایل تھری کا حصہ نہ بن سکے تھے تاہم اب انہوں نے دبئی میں کراچی کنگز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔این مورگن کی شمولیت کے بعد کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن مزید مضبوط ہوگی۔کراچی کنگز نے اب تک ایونٹ کے 8 میچز کھیلے ہیں اور اسے مزید 2 میچز کھیلنا ہیں جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔کنگز اگلا میچ 15 مارچ کو پشاور زلمی کے خلاف ہوگا۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں مورگن نے پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے میچز میں عدم دستیابی کا اعلان کیا ہے۔مورگن کا کہنا تھا کہ وہ دسمبر سے سفر کررہے ہیں اور گھر جاکر اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ سال پی ایس ایل فائنل کافی مثبت تھا، پاکستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے، امید ہے جلد پوری کرکٹ پاکستان میں ہوگی۔مورگن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

 

error: Content is protected !!