ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز،کن کھلاڑیوں کو موقع ملے گا؟

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان پی ایس ایل کے فائنل کے بعد کیا جائیگا ٗ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ایس ایل ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے تاہم قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میچز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کو حتمی شکل دینے کے لیئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے ۔کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کی وجہ سے سلیکشن کمیٹی کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ٗ ان فٹ رومان رئیس کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حسین طلعت، آغا سلمان اور آصف علی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیئے مضبوط امیدوار ہیں ۔ محمد عرفان بھی ٹیم میں واپسی پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں آرام دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔

error: Content is protected !!