شاہین آفریدی کیلئے بڑی خوشخبری،دو بڑے معاہدوں کی پیشکش

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی سے غیرملکی ٹیمیں بھی متاثر ہوگئیں اور انہیں آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی دو ٹیموں کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق 17 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بگ بیش کی 2 ٹیموں سے آفرز ہیں اور نوجوان فاسٹ بولر کی دونوں ٹیموں سے بات چیت جاری ہے اور وہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کرلیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو اس سال انگلش کرکٹ کلب میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی جانب سے بھی کھیلنے کی بھی پیشکش ہے۔شاہین شاہ آفریدی اس سال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنمائٹس کی جانب سے بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں شاہین آفریدی نے 7 وکٹیں حاصل کیں اور ان کی تیز رفتار بولنگ سے کوچز خاصے متاثر نظر آرہے ہیں۔رواں برس کے آغاز میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی شاہین آفریدی نے 12 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

error: Content is protected !!