اسلام آباد پی ایس ایل 3 کے فائنل میں

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)لیوک رونکی کی طوفانی اننگز کی بدولت پاکستان سپر لیگ تھری کے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں کیا۔اسلام آباد کی اننگز کے دوران لیوک رونکی نے ٹورنامنٹ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔یہ پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز نصف سنچری تھی۔ رونکی نے 19 گیند پر اپنی نصف سنچری اسکور کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ عمر اکمل کے پاس تھا جنہوں نے 22 گیندوں پر ففٹی اسکور کی تھی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ رونکی کے 56، 57 اور 63 رنز پر کیچز ڈراپ ہوئے۔ساتویں اوور ملز کی گیند پر صاحبزادہ فرحان 18 گیندوں پر 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔10ویں اوور کے اختتام پر اسلام آباد نے 124 رنز بنالیے تھے جبکہ لیوک رونکی اور ایلکس ہیلز کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل کولن انگرام کی شاندار نصف سنچری کی بدولت نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 154 رنز بنائے۔کراچی کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز خرم منظور تھے جو محمد سمیع کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اسی اوور میں محمد سمیع نے بابر اعظم کو بھی چلتا کیا جو جارحانہ اسٹروک کھیلنا چاہتے تھے تاہم جے پی ڈومنی کو کیچ دے بیٹھے۔تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین کپتان اوئن مورگن تھے جو عماد بٹ کی گیند پر جے پی ڈومنی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد کولن انگرام اور جو ڈینلی کے درمیان 81 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس نے کراچی کے ابتدائی اوورز کے نقصان کا کسی حد تک ازالہ کیا۔جو ڈینلی 51 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوگئے۔ڈینلی کے آؤٹ ہونے کے باوجود کولن انگرام نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور  6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 39 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر کراچی کے مجموعے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔اس سے قبل کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انجری کا شکار مصباح الحق کی جگہ صاحبزادہ فرحان جبکہ اسٹیون فن کی جگہ سمیت پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔آج کے میچ میں ہارنے والی ٹیم کو ایونٹ میں رہنے کے لئے ایک اور موقع ملے گا جو دوسرے کوالیفائینگ میچ کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی۔ یاد رہے کہ دوسرا کوالیفائنگ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان 20 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا اور کامیاب ہونے والی ٹیم پہلے کوالیفائنگ کی ناکام ٹیم سے 21 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوگی۔2 پلے آف میچز کی میزبانی کرنے والے قذافی اسٹیڈیم کے باہر  سڑکوں پر کھلاڑیوں کی تصاویر اور خیر مقدمی بینر آویزاں کردیے گئے ہیں جب کہ اسٹیڈیم اور اطراف کا علاقہ آج سے 21 مارچ تک کاروباری سرگرمیوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

error: Content is protected !!