پشاور زلمی فاتح،،سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو شکست

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ تھری کے پہلے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دے دی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آخری اوور میں کوئٹہ کو 25 رنز درکار تھے۔انوار علی نے لائم ڈوسن کے اوور میں تین چھکے لگائے اور آخری گیند پر تین رنز کی ضرورت تھی تاہم ایک ہی رن بن سکا اور پشاور کو ایک رن سے فتح ملی۔کوئٹہ کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین اسد شفیق تھے جو اننگز کی پہلی کی گیند پر حسن علی کی گیند پر ڈیرن سیمی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔اگلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کھیل رہے کوہلر کیڈمور تھے جو حسن علی کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان سرفراز احمد اور محمد نواز کے درمیان 63 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی جو کوئٹہ کی میچ میں واپسی کا باعث بنی۔محمد نواز 35 رنز بناکر ثمین گل کی گیند پر عمید آصف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ اسی اوور میں سرفراز احمد بھی وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔دو گیندوں پر دو وکٹیں گرنے کے بعد ریلی روسو اور محمود اللہ نے اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی تاہم 20 گیندوں پر 19 رنز بناکر محمود اللہ آؤٹ ہوگئے۔16ویں اوور کے اختتام پر کوئٹہ نے 118 رنز بنالیے تھے جبکہ ریلی روسو اور محمود اللہ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل لائم ڈوسن کی نصف سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے 157 رنز اسکور کیے۔اننگز کے آغاز میں ہی زلمی کے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کامران اکمل بغیر کوئی رن بنائے راحت علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین آندرے فلیچر تھے جو میر حمزہ کی گیند پر جارحانہ اسٹروک کھیلنا چاہتے تھے تاہم لانگ آن پر تھیسارا پریرا کو کیچ دے بیٹھے۔اس کے تمیم اقبال اور محمد حفیظ کے درمیان 44 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم حفیظ 25 رنز بناکر محمود اللہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ تمیم اقبال جارحانہ شاٹ لگانے کی کوشش میں محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔سعد نسیم اور عمید آصف بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور بالترتیب 9 اور 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔پشاور کی ایک اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تاہم دوسرے اینڈ سے لائم ڈوسن کا بلا رنز اگلتا رہا۔انہوں نے 35 گیندوں پر 62 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا۔پشاور کی پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 157 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔کوئٹہ کی جانب سے راحت علی نے چار، تھیسارا پریرا نے دو جبکہ حسن علی، محمد نواز، میر حمزہ اور محمود اللہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ کی ٹیم میں کئی غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب پاکستان آنے سے انکار کے بعد متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔کوئٹہ کی ٹیم میں تھیسارا پریرا، محمود اللہ، ٹام کوہلر کیڈمور اور اسد شفیق  جبکہ پشاور زلمی میں تمیم اقبال اور آندرے فلیچر کو شامل کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!