پشاورزلمی کے بعد کراچی کنگز کیلئے بھی بری خبرآگئی

لاہور(سپورٹس لنک  رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے آج اہم ترین میچ سے قبل کراچی کنگز کی ٹیم بھی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے،مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی گھٹنے میں تکلیف کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔کراچی کنگز کی مینجمنٹ نے شاہد آفریدی کی جگہ افتحار احمد کو لائن اپ کرلیا ہے جنہیں آج ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔کراچی کنگز کے کپتان این مورگن پاکستان نہیں آئے جس کی وجہ سے آج کے میچ میں قیادت کے فرائض فاسٹ بولر محمد عامر سرانجام دیں گے۔یاد رہے کہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے زخمی ہونے کے بعد انگلش کرکٹر این مورگن نے بلیو شرٹس کی قیادت کی تھی۔اس سے قبل کراچی کنگز کی قیادت کے فرائض شعیب ملک، کمار سنگاکارا اور روی بوپارا بھی انجام دے چکے ہیں۔

error: Content is protected !!