ویون رچرڈ فائنل دیکھنے کراچی پہنچ گئے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سرویون رچرڈ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے کراچی پہنچ گئے۔سروین رچرڈ اہلیہ کے ہمراہ لاہور سے کراچی پہنچے جہاں وہ 25 مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جانے والا ایونٹ کا فائنل دیکھیں گے۔کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر وہاں موجود افراد نے ان کا خیرمقدم کیا جس کے بعد وہ نجی ہوٹل روانہ ہوئے، سرویون رچرڈ کا کہنا ہے کہ وہ کراچی پہنچ کر بے حد خوش ہیں۔ویوین رچرڈ آج شام معین خان اکیڈمی کا دورہ بھی کریں گے اور ان کے ہمراہ پشاور زلمی کے کھلاڑی بھی ہوں گے۔یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایلیمنیٹر راؤنڈ میں پشاور زلمی سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی جس کے بعد غیرملکی کرکٹر واپس روانہ ہوگئے تاہم ویوین رچرڈ ایونٹ کا فائنل دیکھنے کے لئے لاہور میں بھی قیام پزیر تھے۔

 

error: Content is protected !!