اختتامی تقریب شروع،،،ڈومینی کا سلام اور سیمی کا پخیر راغلے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)اختتامی تقریب کے دوران میزبان بلال اشرف نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائم مقام کپتان جے پی ڈومینی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو بھی اسٹیج کر بلایا۔

اس موقع پر جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے جے پی ڈومینی نے سب سے پہلے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو سلام کیا۔

ڈومینی نے کہا کہ وہ فائنل کے لیے بہت پر جوش ہیں،پاکستان میں بہت پیار مل رہا ہے تمام کھلاڑی میچ کیلئے تیار ہیں۔

اس کے بعد پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو جب اسٹیج پر بلایا گیا تو پورا اسٹیڈیم شور سےگونج اٹھا۔

سیمی نے شائقین کو پشتو میں ’پخیر راغلے‘ کہا جس کا اردو میں مطلب ’خوش آمدید‘ ہوتا ہے۔

ڈیرن سیمی نے ٹائٹل جیتنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

آج تاریخی دن ہے، نجم سیٹھی

پی ایس ایل تھری کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پی سی بی کا بھرپور ساتھ دیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہمارا ساتھ نہ دیتی تو یہ دن نہیں آ سکتا تھا، آج ایک تاریخی دن ہے اور اللہ نے ہم سب کی دعائیں قبول کر لی ہیں، آج میچ دیکھنے کے لیے آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمارے بہادر شہداء نے شہر کے لیے بہت خون بہایا ہے، پولیس، رینجرز اور فوج نے کراچی شہر کو محفوظ بنایا ہے۔

error: Content is protected !!