بھارتی کرکٹر نے کتنی گیندوں پر سنچری داغ دی،،،آپ کو یقین نہیں آئیگا

نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز وریدہیمن ساہا نے 20 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے سب کو حیران کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی کلب موہن باگن کی طرف سے کھیلتے ہوئے ساہا نے مقامی مکھرجی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 20 گیندوں پر ناقابل شکست 102 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 10 وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔کالی گھاٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ساہا کے 14 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ان کی ٹیم نے 152 رنز کا ہدف محض 7 اوورز میں پورا کر لیا۔ساہا نے اپنی ففٹی 12 گیندوں پر مکمل کی اور پھر اگلے 50 رنز 8 گیندوں پر مکمل کیے جن میں سے ایک اوور میں 6 چھکے بھی شامل تھے۔ساہا نے 102 رنز 510 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بنائے جبکہ ان کے اوپنگ پارٹنر اور ٹیم کے کپتان سبہو موئے داس بھی 22 گیندوں پر 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل ساہا نے فیلڈنگ کے دوران بھی 4 کیچز پکڑے اور مخالف ٹیم کے ایک کھلاڑی کو رن آؤٹ کیا۔میچ کے بعد ساہا کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم میری اننگز ریکارڈ ہے یا نہیں لیکن میرے ذہن میں یہ تھا کہ آئی پی ایل سے قبل مختلف شاٹس کھیلی جائیں۔ساہا کا کہنا تھا کہ اننگز کے آغاز سے ہی گیند ٹھیک سے بلے پر آ رہی تھی اور پھر میری اننگز آگے بڑھتی رہی۔بھارت کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم میں اپنی جگہ کے حوالے سے ساہا کا کہنا تھا کہ میرا کام صرف پرفارمنس دینا ہے اور ٹیم میں منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔

error: Content is protected !!