سوشل میڈیا پر تنقید،،،کامران اکمل نے کیا پیغام جاری کردیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے شائقین کرکٹ سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پورے ٹورنامنٹ میں بہت شاندار کھیلتے رہے لیکن بدقسمتی سے جیت نہ سکے جس پر مداحوں سے معافی مانگتا ہوں۔پی ایس ایل 3 کے فائنل میں سوشل میڈیا پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوںپشاور زلمی کی شکست کا ذمہ دار کامران اکمل کے ڈراپ کیچ کو قرار دیا گیا۔کامران اکمل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ ہم پورے ٹورنامنٹ میں بہت شاندار کھیلتے رہے لیکن بدقسمتی سے آج جیت نہ سکے۔ مداحوں سے معافی مانگتا ہوں اور بھرپور حمایت اور پیار دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

error: Content is protected !!