پاکستان سپر لیگ کا فائنل، میچ کے ٹکٹ کتنے میں فروخت ہوئے ؟ تفصیلات منظر عام پر

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ ایڈیشن تھری کا اختتام انتہائی شاندار طریقے سے ہوا، پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر کراچی سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، فائنل میچ دیکھنے کے لیے پاکستانی کرکٹ شائقین نے کتنی رقم خرچ کیاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایک خبر رساں ادارے نے بتایا کہ کراچی سٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل جو کہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا، اس فائنل میچ کے لیے 32 ہزار ٹکٹوں میں سے 26 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں اور ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو 14 کروڑ روپے سے زائد کا منافع ہوا۔ واضح رہے کہ وی آئی پی انکلوژرز حنیف محمد، جاوید میانداد اور فضل محمود میں 4 ہزار 381 سیٹیں ہیں اور ان کے لیے فروخت ہونے والی ٹکٹوں سے 5 کروڑ 25 لاکھ 72 ہزار روپے سے زیادہ رقم حاصل ہوئی۔ خصوصی بچوں، قائد، وسیم اکرم، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوژرز میں 6 ہزار 265 سیٹیں ہیں اور ان انکلوژرز کی ٹکٹیں پاکستانی کرکٹ شائقین نے 5 کروڑ 12 لاکھ روپے میں خریدیں۔ آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژرز میں 6 ہزار 323 سیٹیں ہیں جن کی ٹکٹوں کی فروخت سے پی سی بی نے 2 کروڑ 52 لاکھ 92 ہزار روپے حاصل کیے۔ وسیم باری، محمد برادرز، اقبال قاسم، نسیم الغنی اور انتخاب عالم انکلوژرز میں 15 ہزار سے زائد سیٹیں ہیں ان انکلوژرز کی ٹکٹیں تقریباً 1 کروڑ 75 ہزار روپے میں فروخت ہوئیں۔ کراچی سٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل جو کہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا، اس فائنل میچ کے لیے 32 ہزار ٹکٹوں میں سے 26 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں اور ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو 14 کروڑ روپے سے زائد کا منافع ہوا۔

error: Content is protected !!