سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈی جی ایڈمن کو سائوتھ ایشین ووشو چیمپئن شپ کے انعقاد پر شیلڈ پیش

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشیدچوہان کو ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور ندیم قیصر نے چوتھی سائوتھ ایشیئن ووشو چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شیلڈ پیش کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے، کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں، ووشو کا کھیل نوجوانوں میں دن بدن مقبول ہورہا ہے، چیمپئن شپ میں غیرملکی ٹیموں کی شرکت سے ہمارے کھلاڑیوں کے اعتماد اور کھیل میں بہتری آئے گی، چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

error: Content is protected !!